اندرون و بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

Mar 10, 2023 | 11:23 AM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: اے این ایف نے منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے اسلام آباد انٹرنیشنل فلائٹ نمبر ER 703 سے شارجہ جانے والےمُلزم کے پیٹ 38 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد  کیے ہیں جس میں اپر دیر کا رہائشی ملزم گرفتار ہوا ہے۔

اے این ایف نے لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ فلائٹ نمبر XY 318 سے دبئی جانے والےمُلزم کے بیگ سے 795  نشہ آور گولیاں برآمد  کر لی ہے جس میں کراچی کا رہائشی ملزم گرفتار  کیا گیا ہے۔

اے این ایف نے ڈیرہ اسماعیل خان سے اسلام آباد منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام  بنا دی ہے ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی ملزم سے 2 کلو 120 گرام چرس برآمد  کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ  کراچی اورنگی بنارس چوک کے قریب کاروائی کرتے کراچی کے رہائشی ملزم سے 11 کلو 600 گرام چرس برآمد  ہوئی ہے۔ 

کوئٹہ گنج چوک کے قریب کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ کے رہائشی ملزم سے 1 کلو چرس برآمد  کی گئی ہے۔ گرفتار مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں