باؤلنگ سے اعظم خان کا بلا توڑ دیں ، ننھے مداح کی شاہین آفریدی سے خواہش

باؤلنگ سے اعظم خان کا بلا توڑ دیں ، ننھے مداح کی شاہین آفریدی سے خواہش

ایک نیوز: پی ایس ایل سیزن 8 کی ٹیم لاہور قلندرز  کے کھلاڑیوں نے  کرکٹ فینز سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں نے کرکٹ فینز سے ملاقات کی  ہے جس کی ویڈیو لاہور قلندرز نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی ہے  اس دوران مداحوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیز لیں اور دستخط  بھی کروائے۔

ملاقات کے دوران   ایک ننھے پرستار نے شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی اور اسکے ساتھ ہی  اعظم خان کا بلا توڑنے کی خواہش بھی کردی۔ ننھے مداح  کا شاہین سے کہنا تھا کہ  آپ کا فین ہوں، اپنی بولنگ سے اعظم خان کا بلا توڑ دیں۔