وزیراعظم شہباز شریف کی شی جن پنگ کو تیسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

Mar 10, 2023 | 11:07 AM

ایک نیوز: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر شی جن پنگ کو مبارک دی ہے۔ 

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ صدر شی جن پنگ کو آئندہ پانچ سال کے لئے چین کا صدر منتخب ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارک پیش کرتے ہیں۔ صدر شی جن پنگ پر چین کے عوام اور پارلیمنٹ کا اعتماد ان کی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے

وزیراعظم نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ صدر شی جن پنگ چین کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں۔ ان کی قیادت میں چین دنیا کی سرفہرست معاشی قوت بن چکا ہے اور یہ سفر مسلسل جاری ہے۔ صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین تعلیم، صحت، زراعت، ایجادات، ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

وزیراعظم کے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ امید ہے کہ صدر شی جن پنگ کی پانچ سال کی مدت صدارت میں دونوں ممالک کی آزمودہ سدا بہار سٹریٹجک کوآپریشن مزید مضبوط ہوگی۔ صدر شی جن پنگ، چین کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

مزیدخبریں