آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے گھر صف ماتم بچھ گئی

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے گھر صف ماتم بچھ گئی

ایک نیوز: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی والدہ سڈنی میں انتقال کر گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کرکٹ ٹیم بھارت کےخلاف چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے روز سیاہ پٹیاں باندھے گی۔ پیٹ کمنز کی والدہ ماریہ کمنز کے انتقال پر کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے بھی افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ماریہ کمنز کی وفات کابہت افسوس ہے، پیٹ کمنز ،کمنز فیملی اور ان کے دوستوں سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔ پیٹ کمنز والدہ کی تیمارداری کے لیے دوسرے ٹیسٹ کے بعد بھارت سے وطن واپس چلے گئے تھے۔پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ نے2 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی کپتانی کی۔