غربت سے تنگ شہری نے بیٹی کے ہمراہ نہر میں چھلانگ لگا دی

غربت سے تنگ شہری نے بیٹی کے ہمراہ نہر میں چھلانگ لگا دی
کیپشن: Tired of poverty, the citizen jumped into the canal along with his daughter(file photo)

ایک نیوز: پنجاب کے علاقے علی پور میں مہنگائی اور غربت کے ستائے شہری نے چار سالہ بیٹی کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق علی پور کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع ہیڈ پنجند میں احمد پور شرقیہ کے رہائشی 53 سالہ محمد سلیم نے چار سالہ بیٹی عباسیہ کے ساتھ نہر میں چھلانگ لگائی۔

   عینی شاہ کے مطابق سلیم نے بیٹی کو کپڑے سے اپنے ساتھ باندھا اور پھر نہر میں چھلانگ لگا دی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 کے غوطہ خور مقام پر پہنچے اور لاشوں کی تلاش کیلیے ریسکیو آپریشن شروع کیا، آخری اطلاع آنے تک دونوں کی لاشوں کی تلاش جاری تھی۔