ایک نیوز: ماہ رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں اگلے تین سے چار دن گرمی معمول سے زیادہ ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین سے چار دن گرمی معمول سے زیادہ ہوگی البتہ 12 مارچ کے بعد بہتری آجائے گی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رمضان کے آغاز سے ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے آخری دنوں میں ملک بھر میں بارش ہونے جبکہ رمضان کا دوسرا اور تیسرا عشرہ نسبتاً گرم رہنے کا امکان ہے۔