ایک نیوز :امریکا نے ایک بارپھر پاکستان اوربھارت کے درمیان ثالثی کی حامی بھر لی ۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کے لئے سفارتکاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن پاکستان اور بھارت میں با معنی مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزیر خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کےدر میان مذاکرات کے معاملات طے کرنا امریکا کے بس میں نہیں، امریکا ثالثی کا کر دار ادا کرنے کو تیار ہے لیکن ثالثی کافیصلہ دونوں ممالک نے کرنا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کے تنازعات کے حل کے لئے سفارت کاری کی حمایت کرتے ہیں اور ہم اس عمل کی ہر طرح سے حمایت کے لئے تیار ہیں تاہم یہ وہ فیصلے ہیں جو دونوں ممالک کو خود کرنے ہیں۔
امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کیلئے تیار
Mar 10, 2023 | 11:22 AM