ایک نیوز :جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے چرچ میں فائرنگ سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
جرمن میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے چرچ کی اوپری منزل پر جاکر وہاں موجود شہریوں پر فائرنگ کردی۔مقامی پولیس کے مطابق ملزم کے چرچ سے فرار ہونے کی اطلاع نہیں ملی، توقع ہے کہ حملہ آور بھی ہلاک افراد میں شامل ہے۔
فوری طور پر فائرنگ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی، پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گروس بورسٹل ڈسٹرکٹ میں پیش آیا، فائرنگ کے بعد پولیس نے شہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب ہیمبرگ کے میئر نے حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔