ایک نیوز :دنیا کی بڑی آبادی موٹاپے اور بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنے کے لیے کئی طرح کے جتن کرتی ہے تاہم وزن کم نہیں ہوپاتالیکن اگر چند مشروبات کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا جائے تو وزن کم کیا جاسکتا ہے ۔
پانی کا استعمال:
ماہرین کے مطابق اگر پانی کا زائد استعمال کیا جائے تو وزن تیزی سے کم کیاجاسکتا ہے۔پانی کو دنیا کا سب سے بہترین اور صحت بخش مشروب کہاجاتا ہے جس کا دن بھر میں مناسب استعمال آپ کی صحت کو بڑھا کر کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ یہی نہیں یہ آپ کے وزن کو کم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
پانی آپ کے میٹابولزم کو بڑھانے اور بھوک کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے، اس طرح یہ وزن کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ روزانہ تجویز کردہ 8 سے 10 گلاس پانی پینا مشکل ہوسکتا ہے، لیکن عزم کے ساتھ، آپ اسے استعمال کر کے وز ن کم کرسکتے ہیں۔
ہر کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی پینے سے پیٹ بھرا رہنے کا احساس رہتا ہے اوریہ احساس آپ کو کم کھانے میں مدد دے گا، اس طرح وزن میں کمی کے بہتر نتائج کے لیے کم کیلوریز کا استعمال ہوگا۔
کھانے سے پہلے، دوران اور کھانے کے بعد ایک گلاس پانی پئیں تاکہ ہاضمے میں مدد ملے اور پانی سے وزن میں تیزی سے کمی آسکے۔ پانی آپ کے جسم کو کھانے کو توڑنے اور اس کے غذائی اجزاء کو جذب کرنے میں مدد دے گا۔
نمک کا کم استعمال کریں:
پانی کے ساتھ ساتھ نمک کی مقدار بھی کم کریں۔ کیونکہ آپ جتنا نمک کم استعمال کریں گے پانی جسم میں نہیں بڑھے گا۔ ذائقہ دار کھانوں میں نمک کے بجائے دیگر ذائقے اور مصالحوں کو آزمائیں۔ تازہ جڑی بوٹیاں یا لہسن کے صحت پر منفی اثرات نہیں ہوتے اور اسے بہت سی کھانوں کے ذائقے میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ پتے کے سیال کو حرکت میں لانے کے لیے بہترین ہے اور توند سے نجات کے لیے معدے میں تیزابیت کی سطح کو بہتر رکھتا ہے۔ اس سرکے کو ہر صبح گرم پانی میں ملا کر نہار منہ پینا فائدہ مند ہوتا ہے۔
گاجر کا جوس
گاجر کا جوس میں کیلوریز کم جبکہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے اور اس طرح یہ سبزی جسمانی وزن میں کمی کے لیے سپرفوڈز میں سے ایک ہے۔ فائبر زیادہ ہوےن کی وجہ سے ایک گلاس گاجر کا جوس صبح ناشتے میں پینا، دوپہر کے کھانے تک پیٹ بھرا رکھتا ہے اور بے وقت منہ چلانے سے روکتا ہے۔ گاجر کا جوس پتے میں پائے جانے والے سیال بائل کو مناسب طریقے سے کام کرنے میں بھی مدد دیتا ہے جس سے چربی گھلتی اور وزن کم ہوتا ہے، اس جوس کو چینی کے بغیر پینا ہی جلد موٹاپے سے نجات میں مدد دیتا ہے۔
مالٹے کا جوس
مالٹے کا جوس کم کیلوریز ہونے کے ساتھ ساتھ سافٹ ڈرنکس کا بہتر متبادل بھی ثابت ہوتا ہے، چونکہ اسے منفی کیلوری جوس قرار دیا جاتا ہے یعنی اس میں اتنی کم کیلوریز ہوتی ہیں جو جسم کو جلانے کے لیے درکار ہوتی ہے، تو اس کا استعمال جسم کو چربی گھلانے پر مجبور کرتا ہے اور دنوں میں توند سے نجات دلا سکتا ہے۔
چقندر کا جوس
یہ جسمانی وزن میں کمی کے ارادے کے لیے بہترین اضافہ ثابت ہوسکتا ہے، چقندر کے جوس میں وہ تمام غذائی اجزاءموجود ہوتے ہیں جو جسم کے لیے ضروری ہیں مگر چربی اور کولیسٹرول نہیں ہوتا۔ یہ جوس آنتوں کی صحت مند حرکت میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور غذائی فائبر کا اچھا ذریعہ بھی ہے۔
تربوز کا جوس
یہ تو سب کو معلوم ہے کہ جسم میں پانی کی مقدار مناسب سطح پر رکھنا کتنا ضروری ہے خصوصاً توند سے نجات میں کامیابی کے لیے۔ تربوز کا جوس جسم کو ہائیڈریٹ رکھتا ہے جبکہ اس میں موجود امینوایسڈز کیلوریز جلانے میں مدد دیتے ہیں۔