ایم بی بی ایس میں داخلے کے امیدوار حافظ قرآن افراد کیلئے بڑی خوشخبری

Mar 10, 2023 | 04:20 AM

ایک نیوز :سپریم کورٹ آف پاکستان  نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے حافظ قرآن درخواست دہندگان کو اضافی نمبردینے کے حوالے سے  درخواست  سماعت کے لیے مقرر کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل تین رکنی بینچ 15 مارچ کو درخواست کی سماعت کرے گا۔

رواں سال  جنوری میں سپریم کورٹ نے پاکستان میڈیکل کمیشن  کو ایک خاتون درخواست گزار کی درخواست پر نوٹس بھیجاتھا ۔ بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز نے میرٹ پر پورا نہ اترنے کی وجہ سے خاتون کو داخلہ دینے سے انکار کیا تھا اس کے بعد خاتون نے داخلہ لینے کے لیے حافظ قرآن ہونے کے لیے اضافی 20 نمبر مانگےتھے ۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ حافظ قرآن ہونے کی بنیاد پر اضافی نمبر کیوں دیے جائیں؟جس پر درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خاتون کا میرٹ ہونے کے باوجود داخلہ دینے سے انکار کیا گیا اگر حافظ قرآن کوٹہ کے اضافی 20 نمبردے دیئے جاتے تو خاتون کا داخلہ ہوجاتا۔جس پر انہوں  نے کہا کہ ایسے امیدواروں کے لیے امام یا مذہبی لیکچرر کے عہدوں کے لیے درخواست دینا مناسب ہوگا۔  پی ایم سی اور دیگر مدعا علیہان اگلے ہفتے عدالت میں اپنے جوابات جمع کرائیں گے۔

مزیدخبریں