بنگلہ دیش کے ہاتھوں انگلینڈ کوپہلی بار ٹی ٹونٹی میں شکست

بنگلہ دیش کے ہاتھوں انگلینڈ کوپہلی بار ٹی ٹونٹی میں شکست
کیپشن: بنگلہ دیش کے ہاتھوں انگلینڈ کوپہلی بار ٹی ٹونٹی میں شکست

ایک نیوز :بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کےمطابق بنگلہ دیش نے جنوبی ساحلی شہر چٹوگرام میں پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دےکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
نجم الحسن شانتو کی نصف سنچری اور کپتان شکیب الحسن کے 24 گیندوں پر 34 رنز کی بدولت میزبان ٹیم نے آج انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ جیت حاصل لیا۔مہمان ٹیم انگلینڈ نےبنگلہ دیش کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔
انگلینڈ کے اوپنرا جوز بٹلر اور فل سالٹ نے 80 رنز کی شراکت داری کی، فل سالٹ 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ جوز بٹلر نے 67 رنز کی نمایاں اننگ کھیلی۔ بین ڈکٹ نے 20 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود بہترین بولرز تھے جنہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ان کے چار ساتھیوں نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
شکیب الحسن جو نے اس ہفتے کے شروع میں ون ڈے میچ میں انگلینڈ کے خلاف بنگلہ دیش کے ہیرو تھے، اس میچ میں بھی ہیرو ثابت ہوئے، انہوں نے ناقابل شکست 34 رنز بنائے۔بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 18 اوورز میں پورا کر لیا۔دوسرا ٹی ٹوئنٹی اتوار کو میرپور میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد تیسرا میچ منگل کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔