ایک نیوز :سعودی عرب نے روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ماسکو میں اپنے روسی ہم منصب سرگئی لافروف کے ساتھ نیوزکانفرنس میں کہا کہ سعودی عرب یوکرین کے بحران کے حل کے لیے ثالثی کیلئے تیار ہے۔
سعودی وزیرخارجہ اورلافروف نے یوکرین کی جنگ، دوطرفہ تعلقات اور تیل کی منڈیوں کے استحکام سمیت بین الاقوامی سطح پرہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، اوردونوں وزراء خارجہ نےروس اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت کا اظہارکیا۔
شہزادہ فیصل نے کہا کہ سعودی عرب روس کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات کو مضبوط بنانااور فروغ دینا چاہتا ہے۔روسی وزیر خارجہ لافروف نے کہا ہم سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون بڑھانےکی خواہش کی بھی تصدیق کرتے ہیں۔
انہوں نے اوپیک پلس کے پلیٹ فارم سے باہمی تعاون کے بارے میں کہا کہ ہم نے وعدوں پر مسلسل عمل درآمد کی توثیق کی ہے جبکہ شہزادہ فیصل نے تیل کی عالمی مارکیٹ میں استحکام کو برقراررکھنے کے لیے سعودی عرب کی خواہش کا اعادہ کیا۔
سعودی عرب یوکرین اور روس کے درمیان ثالثی کیلئے تیار
Mar 10, 2023 | 01:38 AM