آنر نے2023کا بہترین موبائل فون پیش کردیا، قیمت کتنی ہوگی ؟

Mar 10, 2023 | 00:26 AM

ایک نیوز :چینی موبائل کمپنی ’آنر‘ نے2023 کا اب تک کا بہترین فون پیش کردیا۔
تفصیلات کےمطابق کمپنی نے ’آنر: میجک 5‘ کو چین میں ہونے والی ایک تقریب میں پیش کیا، اور اعلان کیا کہ اسے جلد ہی پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
ڈسپلے :
آنر: میجک 5‘ میں 81-6 انچ کی بڑی ابمولیوڈ اسکرین لگائی گئی ہے اور اس میںکلرز کی ٹیکنالوجی کو بھی بہترکیا گیا ہے ۔
کیمرہ :
فون کے بیک پر تین جب کہ فرنٹ پر دو کیمرے دیے گئے ہیں،  بیک پر دیے گئے تین کیمروں میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 13 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا کیمرا ہے اور ان میں سینسرز کی بہترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔فرنٹ پر 32 میگا پکسل کے مین سیلفی کیمرے سمیت اس میں بھی 2 میگا پکسل کا میکرو سینسر کیمرا دیا گیا ہے۔جس وجہ سے فون کو سام سنگ کے ٹکر کا موبائل قرار دیا جا رہا ہے۔
آپریٹنگ سسٹم :
اینڈرائئیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے حامل موبائل میں اسنیپ ڈریگن 8 جنریشن کی چپ دی گئی ہے اور اسے 16 جی بی ریم میں پیش کیا گیا ہے۔کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرے کی ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کرکے اس میں قدرتی رنگوں اور عکس کو قید کرنے کی طاقت شامل کی گئی ہے، جس سے ویڈیوز اور تصاویر نیچرل آتی ہیں۔
میموری اور بیٹری:
آنر: میجک 5‘ کو 512 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جب کہ اس میں 5400 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری کو 66 میگا واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ دیا گیا ہے۔
قیمت :
فون کی اگرچہ عالمی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم امکان ہے کہ اس کی قیمت پاکستانی ڈھائی لاکھ روپے تک ہوسکتی ہے اور اسے آئندہ چند ہفتوں میں پاکستان میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

مزیدخبریں