ایک نیوز :دنیا کے امیر ترین شخص، ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق آسکرایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ہدایتکارایلکس گبنی نے ایلون مسک کی زندگی پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان کیاہے ،اور امریکی پروڈکشن کمپنی جِگسا کے بینر تلے فلم کی عکسبندی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے اس خبر پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے اس فلم کو’ہٹ’ قرار دے دیا۔
ہدایتکار ایلکس گبنی نےانکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کئی ماہ پہلے ہی کردیا گیا تھا اور وہ کچھ عرصے سے اس فلم پر کام کر رہے ہیں جس کیلئے وہ کافی پُرجوش بھی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق فلم کے پروڈیوسر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اب ایلون مسک کی ایک سخت تصویر پیش کرنے کا لمحہ ہے۔
جو بلاشبہ ہمارے وقت کی سب سے زیادہ بااثر شخصیات میں سے ایک ہیں۔ تاہم ایلون مسک کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ آنے والی دستاویزی فلم ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔