ایک نیوز :لاہور کے میو اسپتال میں بیشتر جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی جس سے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
اسپتال میں ہڈیاں جوڑنے کے لیے تاریں، فریکچرکے لیے ادویات شارٹ جبکہ مصنوعی سانس دینے کے آلات کی بھی کمی ہے۔
میو اسپتال میں برن اور حادثات کی سرجریز کے انجیکشن، ہائی بلڈ پریشر، ہارٹ اٹیک، شدید درد اور خون کے ضیاع کو روکنے کے انجیکشن بھی دستیاب نہیں۔ ادویات کی قلت کے باعث میو اسپتال میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
سی ای او میو اسپتال کے مطابق وینڈر نے ادویات فراہم نہ کیں تو بلیک لسٹ کردیں گے جبکہ نگراں وزیر صحت پنجاب جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ امپورٹ مسائل کے باعث فارماسوٹیکل کمپنیز مشکلات کا شکار ہیں۔
دوسری جانب ادویات کی قلت کے باعث فارماسوٹیکل کمپنیز نے وزیراعظم پاکستان کو خط لکھتے درخواست کی کہ قیمتوں میں فوری اضافہ کیا جائے ورنہ کمپنیز بند ہوجائیں گی۔