نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جاری کردیا ہے جبکہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی 5 روپے 94 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی ہے۔
صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں ادا کرنی ہوں گی جبکہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کےالیکٹرک کے صارفین پرنہیں ہوگا۔
اس فیصلے سے بجلی صارفین پر58 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جبکہ یہ اضافہ مارچ کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔
دوسری جانب نیپرا نے آئی ایم ایف کی شرط پر بجلی مزید 95 پیسے فی یونٹ تک مہنگی کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔
نیپرا کی جانب یہ فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا گیا ہے جس پر وفاقی حکومت اضافے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرے گی جس کے بعد فیصلے کا اطلاق ہوگا۔
واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے ایک ارب کے قرض کے لیے توانائی کے شعبے میں سبسڈی میں کمی، اسٹیٹ بینک کی خودمختاری اور ٹیکسوں میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔
آئی ایم ایف ہی کے مطالبے پر حکومت نے منی بجٹ منظور کرالیا ہے جب کہ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق قانون بھی قومی اسمبلی سے منظور ہوچکا ہے۔