عام آدمی پارٹی نے انتخابات میں جھاڑو پھیر کر بی جے پی اور کانگریس کا صفایا کر دیا، ایک سو سترہ میں سے اسی نشتیں عام آدمی پارٹی کے نام رہیں، جبکہ ریاستی اسمبلیوں کے انتخابات میں اترپردیش،اترکھنڈ، منی پور اور گووا میں بی جے پی نے کلین سوئپ کردیا۔
بی جے پی اتر پردیش 257 نشستوں پر، اتراکھنڈ میں 48، گوا میں 19، منی پور 29 پر آگے، جبکہ عام آدمی پارٹی کی پنجاب میں 90 نشستوں پر اکثریت، عام آدمی پارٹی کو ملی زبردست اکثریت کے بعد کانگریس نے شکست تسلیم کرلی۔
پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے عوامی طور پر شکست مانتے ہوئے کہا کہ عوام کی آواز، خدا کی آواز ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے عام آدمی پارٹی کو مبارکباد بھی دی۔ ریاست پنجاب کے اگلے وزیراعلی بھگونت سنگھ مان ہوں گے۔