ایپل نے سستا ترین آئی فون متعارف کروا دیا

Mar 10, 2022 | 14:27 PM

admin
نیویارک :معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا اب تک کا سب سے سستا آئی فون متعارف کرادیا ۔
امریکی کمپنی نے اپنا اب تک کا سب سے سستا آئی فون ایس ای تھری متعارف کرا دیا ۔اس فائیو جی فون کی قیمت 429 ڈالریعنی 76 ہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے، جوکہ موجود ایس ای ماڈل سےصرف 30 ڈالر زائد ہے۔
نئے آئی فون میں پلاسٹک کی جگہ ری سائیکل میٹریل کا استعمال کیا گیا ہے۔فرنٹ اور پچھلے حصے پر مضبوط گلاس کے ساتھ 4.7 انچ اسکرین نصب ہے۔
تھرڈ جنریشن آئی فون ایس ای ماڈل کا ڈیزائن آئی فون 8 جیسا ہے۔اس میں اے 15بایونک فائیو جی چپ سیٹ دیا گیا ہے، بالکل یہی چپ سیٹ آئی فون 13 اور آئی فون 13 پرو میں استعمال کیا گیا تھا۔
نئے موبائل فون کو ٹچ آئی ڈی کے ساتھ ہوم بٹن، بہترین بیٹری لائف کے ساتھ فائیو جی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے۔
اس آئی فون میں 4 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔ جبکہ 12 میگا پکسلز کا کیمرہ دیا گیا ہے۔
مزیدخبریں