ملکی سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے کہا دوستی سب سے، غلامی کسی کی نہیں کریں گے، وزیراعظم نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا، انہون نے دنیا کو بتایا کہ ڈرون حملوں سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا، عمران خان نے اسلامو فوبیا کے بارے میں بات کی، آج دنیا کے بڑے لیڈر اسلامو فوبیا کے بارے میں بات کرتے ہیں۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ نواز شریف ذاتی کاروبار کیلئے بھارت گئے تو حریت رہنماؤں سے ملاقات نہیں کی، آزاد کشمیر الیکشن میں اپوزیشن کو شکست ہوئی، پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان الیکشن میں دو تہائی اکثریت حاصل کی، اپوزیشن کو ہر بار شکست کا سامنا کرنا پڑا، ان کی ناقص پالیسیوں سے ہم گرے لسٹ میں چلے گئے، عدم اعتماد کی تحریک میں اپوزیشن کو عبرتناک شکست ہوگی، چوروں کا ٹولہ، ڈاکوؤں کا گلدستہ پھر ایک ساتھ ہوگئے ہیں، اپوزیشن والے ٹی وی، ٹی وی کھیل رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا یہ سارے چور اکٹھے ہو جائیں گے، پرچی چیئرمین بھی مارچ اور تقاریر کر رہے ہیں، پرچی چیئرمین کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے، ان کے مہنگائی کے بیانیے کو بھی شکست ہوگی، 2028 میں یہ لوگ سر اٹھانے کے قابل بھی نہیں رہیں گے۔