اجلاس میں ڈی جی خان کچے کے علاقے میں آپریشن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈی جی خان ڈویژن میں گینگز کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی کے لیے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
گوجرانوالہ میں کل ہونے والے فائرنگ کے واقعے پر رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ راجہ بشارت نے کہا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے۔ پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کو سختی سے روکا جائے۔ صوبے میں ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم کے سد باب کے لیے اقدامات سخت کیے جائیں۔