پی ایس ایل کے بقیا میچز کب ہوںگے، حتمی فیصلہ دو روز میں متوقع

Mar 10, 2021 | 17:11 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز ستمبر یا نومبر میں کروائے جانے کا امکان، ختمی فیصلہ دو روز بعد ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز ستمبر یا نومبر میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔جون میں شدید گرمی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی مصروفیات کے باعث ونڈر تلاش کرنا مشکل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں صرف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز جبکہ نومبر میں بنگلا دیش کا دورہ پاکستان ہے، ان دو مہینوں میں سے کسی ایک میں میچوں کا انعقاد کرایا جائے گا۔
مزیدخبریں