تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز ستمبر یا نومبر میں کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔جون میں شدید گرمی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی مصروفیات کے باعث ونڈر تلاش کرنا مشکل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں صرف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز جبکہ نومبر میں بنگلا دیش کا دورہ پاکستان ہے، ان دو مہینوں میں سے کسی ایک میں میچوں کا انعقاد کرایا جائے گا۔