سابق وزیر اعلی پنجاب منظور وٹو کوروناوائرس کا شکار

Mar 10, 2021 | 17:03 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) سابق وزیر اعلی پنجاب میاں منظور وٹو کورونا کا شکار ہو گئے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں منظور احمد وٹو کچھ دنوں سے بخار میں مبتلا تھے۔ جب ان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو کہ پازیٹو آگیا ہے۔ ڈاکٹروں کی ہدایت پر انہوں نے اپنے گھر میں قرنطینہ اختیار کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
مزیدخبریں