تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ویڈیو اسکینڈل کی بنیاد پر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی سمیت تمام سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے دوران سماعت علی حیدر گیلانی کی ویڈیو ٹیپ کے ساتھ ویڈیو بنانے والے شخص کا حلف نامہ بھی پیش کیا گیا، الیکشن کمیشن نے یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دینے کی درخواست پر بائیس مارچ کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
فرخ حبیب رہنماء پی ٹی آئی
(اس موقع پر فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے تمام تر ویڈیوز دیکھیں اور ہمارے ثبوت میں جان ہے، الیکشن کمیشن تسلیم کررہاہےاور اس بنیاد پر ان کونوٹسز جاری کیےگئے ہیں)
تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ کے الیکشن میں اپوزیشن کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ کو شکست دی تھی۔