لاہورہائیکورٹ،مرغی کی قیمتوں میں اضافےپرحکومت پنجاب کونوٹس

Mar 10, 2021 | 14:18 PM

admin
(ایک نیوز نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مرغی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور جواب بھی طلب کر لیا ہے.

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد جمیل خان نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کو چیلنج کیا گیا. درخواست میں بتایا گیا کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے. عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قیمتیں مقرر کرنے کا نظام پرائیوٹ لوگوں کو دے دیا گیا ہے .

درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ رمضان کا مہینہ آنے والا ہے اور مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے. درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مافیا کیخلاف کارروائی کا حکم دیا جائے.
مزیدخبریں