ایک نیوز: الیکشن کمیشن نےدواضافی ٹربیونل تشکیل دئےدئیے۔
تفصیلات کےمطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے ٹربیونل کی تبدیلی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔رکن قومی اسمبلی انجم عقیل،طارق فضل چودھری اور خرم نواز کی درخواست پر الگ الگ فیصلہ تحریرکیاگیااوردواضافی ٹربیونل تشکیل دےدئیےگئے۔
تحریری فیصلہ میں کہاگیاکہ الیکشن ٹریبونل نے الیکشن ایکٹ کے تحت کام نہیں کیا، درخواست گزاروں کے اعتراضات یکسر نظرانداز نہیں کیے جاسکتے،ٹرائل کورٹ پر ایک فریق کا اعتماد ختم ہوچکا ہے،آئین کے آرٹیکل 10 اے کے تحت شفاف ٹرائل کیلئے الیکشن پٹیشز ٹرانسفر کررہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے فیصلہ میں مزیدکہاگیاکہ این اے 46 کے الیکشن پٹیشن مقرر وقت کے بعد دائر کی گئی، قانون کے مطابق الیکشن پٹیشن 29 مارچ تک دائر ہونا تھی، این 46 میں الیکشن پٹیشن 15 اپریل کو دائر کی گئی ، الیکشن پٹیشن میں ٹریبونل جج کو الیکشن ایکٹ میں دیئے گئے پروسیجر پر عمل درآمد کرنا ضروری ہے۔
دوسری جانب الیکشن ٹربیونل صدارتی آڈیننس کے بعد قائم کیے گئے صدارتی آرڈیننس کے تحت رٹائرڈ ججز بھی الیکشن ٹربیونل کا حصہ ہوں گے جسٹس رٹائرڈ ظفر اقبال بہاولپور کے اضافی الیکشن ٹربیونل کو پریذائیڈ کریں گے جسٹس ریٹائر شکور پراچہ راولپنڈی کے اضافی الیکشن ٹربیونل کو پریذائیڈ کریں گے، اسلام آباد کے تینوں ایم این ایز کا کیس جسٹس ریٹائر شکور پراچہ کو منتقل کردیاگیا۔