ایک نیوز:پنجاب میں ہتک عزت کے قانون کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق جسٹس امجد رفیق کل صبح ساڈھے نو بجے درخواست پر سماعت کرینگے ۔
مقامی صحافی جعفر بن یار نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے ہتک عزت کا قانون چیلنج کررکھا ہے ۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ ہتک عزت کا قانون بنیادی انسانی حقوق کے خلاف بنایا گیا، ہتک عزت کا قانون آئین کے منافی ہے ۔

کیپشن: Application against defamation law set for hearing