ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،جنوبی افریقہ نےبنگلہ دیش کو4رنزسےشکست دیدی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،جنوبی افریقہ نےبنگلہ دیش کو4رنزسےشکست دیدی
کیپشن: T20 World Cup, South Africa defeated Bangladesh by 4 runs

ویب ڈیسک:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ نےبنگلہ دیش کوچاررنزسےشکست دےدی۔
تفصیلات کےمطابق امریکااور ویسٹ انڈیزمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےمیچ جاری ہے،جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلاگیا،میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پہلے بیٹنگ کرتےہوئےجنوبی افریقہ نے113رنزسکوارکئےتھے۔
  جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر113 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کی بیٹنگ شروعات میں ڈگمگا گئی، اسکی 4 وکٹیں 23 رنز پر ہی گر گئیں۔
ایسے میں ڈیوڈ ملر اور ہینرک کلاسین نے 79 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ٹیم کے ٹوٹل کو اس مشکل وکٹ پر100 سے زائد لے جانے میں مدد کی۔ہیزک کلاسین 46 اور ڈیوڈملر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کی طرف سے تنظیم حسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تسکین احمد نے 2 جبکہ رشد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
114 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کےنقصان پر 109رنز بناسکی۔
بنگلادیش کی جانب سے توحید ہرڈائے37 اور محمود اللہ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ اینرخ نورکیا اور ربادا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔