ایک نیوز:بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نےصدرمسلم لیگ ن کی مبارکبادپرردعمل دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس سابق(ٹویٹر)پراپنےپیغام میں بھارت کےتیسری باروزیراعظم منتخب ہونےوالےنریندرمودی نےسابق وزیراعظم نوازشریف کی مبارکبادکےجواب میں کہاکہ آپ کےپیغام کی قدرکرتاہوں،بھارتی عوام ہمیشہ امن،سیکیورٹی اورترقی پسندخیالات کے حامی رہے ہیں۔
واضح رہےکہ سابق وزیراعظم وصدرمسلم لیگ ن نوازشریف نےتیسری باربھارتی وزیراعظم منتخب ہونےپرنریندرمودی کومبارکبادپیش کی تھی۔