پشتوں ڈراموں کی اداکارہ خوشبو قاتلانہ حملے میں جاں بحق

پشتوں ڈراموں کی اداکارہ خوشبو قاتلانہ حملے میں جاں بحق
کیپشن: Pashtun drama actress Khushboo died in a murderous attack

ایک نیوز:پشتوں فلموں اور ڈراموں کی مشہور اداکارہ خوشبوقاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق نوشہرہ کےعلاقہ تھانہ اکبر پورہ کی حدود میں اداکارہ کی لاش برآمدہوئی۔اداکارہ خوشبوکوفائرنگ کرکےقتل کیاگیا۔

پولیس کےمطابق اداکارہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، لاش کو پوسمارٹم کے لئےمیاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کردیا گیا، قتل کرنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی ۔
ادکارہ خوشبو کا تعلق صوابی سے ہے اور پشاور میں رہائش پذیر تھی ،پولیس نے مقتولہ خوشبو کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔