نیب ترامیم کیس،سپریم کورٹ کابانی پی ٹی آئی کودیگرسیاسی جماعتوں بات چیت کامشورہ

Jun 10, 2024 | 20:59 PM

ایک نیوز:نیب ترامیم کیس میں سپریم کورٹ نےبانی پی ٹی آئی کودیگرسیاسی جماعتوں سےبات چیت کامشورہ دےدیا۔
ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو مذاکرت کے حوالے سے خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی کاکہناہےکہ خط ملک کو درپیش معاشی مشکلات اور سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے لکھ رہا ہوں، ملک کو درپیش سنگین معاشی و سیاسی عدم استحکام ختم کرنے کیلئے ہر سنجیدہ فریق سے بات کرنے کو تیار ہیں۔

ذرائع کےمطابق ہر وہ فریق جو معاشی و سیاسی مسائل حل کرنے کی استطاعت رکھتاہو،انتخابی مینڈیٹ کی واپسی،نو مئی جوڈیشل انکوئری سمیت دیگر سیاسی کیسز میں فئیر ٹرائل کیا جائے، بانی پی ٹی آئی نے خط کا ضروری متن نوٹ کروادیا۔

مزیدخبریں