ایک نیوز:پی ٹی آئی سیکریٹریٹ ڈی سیل کرنےکےخلاف سی ڈی اےنےعدالت سےرجوع کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سی ڈی اے کی جانب سے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ سیل کرنے کے خلاف کیس میں سی ڈی اے نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ ڈی سیل کرنے کے فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکر دی۔
درخواست میں استدعاکی گئی کے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ ڈی سیل کرنے کے سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل دو رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔