ایک نیوز:دریائے نیلم میں گاڑی گرنے کے حادثے میں لاپتہ 9 افراد کی تلاش کیلئے آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔آپریشن میں پاک فوج،پولیس سمیت دیگرریسکیوٹیمیں حصہ لےرہی ہیں ، گاڑی میں23 افراد سوار تھے، جن میں سے 9 تاحال لاپتہ ہیں۔
تفصیلات کےمطابق دریائے نیلم میں گاڑی گرنے کے واقعہ میں لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے ریسکیوآپریشن جاری ہے، آپریشن میں پاک فوج،پولیس سمیت دیگرریسکیوٹیمیں حصہ لےرہی ہیں ، گاڑی میں23 افراد سوار تھے، جن میں سے9 تاحال لاپتہ ہیں، لاپتہ افرادمیں 3 سیاح بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 7 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں اور تین زخمی زیرعلاج ہیں حادثے میں جاں بحق تین سیاحوں کی لاشیں ملتان روانہ کردی گئی ہیں۔
گزشتہ روز آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، جس میں مسافر گاڑی بے قابو ہوکر دریائے نیلم میں جاگری تھی۔ گاڑی وادی نیلم کے نواحی علاقے کیل سے تاوبٹ جاتے ہوئے پڑی کریم آباد کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی تھی ڈپٹی کمشنرنیلم کے مطابق گاڑی کو حادثہ سڑک کی حفاظتی دیوار سرکنے کے باعث پیش آیا۔