ایک نیوز:سابق سپیکراسدقیصرنےکہاہےکہ کیااس ملک میں کوئی قانون ہے،کس قانون کےتحت اپوزیشن لیڈرکوروکاگیا؟
تفصیلات کےمطابق سپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس ہوا،اجلاس میں لکی مروت میں دہشت گردی کے واقعہ میں شہید سیکیورٹی اہل کاروں کےلیے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں دعائے مغفرت علی محمد خان نے کروائی ۔
سپیکرایازصادق نےکہاکہ آج راجہ پرویز اشرف کا ایک پروسیجر ہوا ہے، ان کو اللہ کریم نے محفوظ رکھا ہے۔ ان کے لیے بھی دعائے صحت کر لیں۔
سنی اتحادکونسل کےانجینئرعلی محمدخان نےدعاکروائی۔
رہنماپی ٹی آئی اسدقیصرنےپوائنٹ آف آرڈر پر اظہارِ خیال کرتےہوئےکہاکہ اپوزیشن لیڈر اور چار اراکین قومی اسمبلی کو انسدادِ دہشتگردی عدالت کے سامنے روکا گیا، کیا پنجاب میں مارشل لاء لگا ہے؟ کیا اس ملک میں آئین و قانون ہے،کس قانون کے تحت اپوزیشن لیڈر کو روکا گیا ؟
سنی اتحاد کونسل نے سرگودھا میں عمر ایوب خان کو روکے جانے کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیاگیا۔