ایک نیوز: اسحاق ڈار 10 اور 11 جون کو اردن کا دو روزہ دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اعلیٰ سطح کانفرنس "کال فار ایکشن" غزہ کے لیے فوری انسانی ردعمل" میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا اہتمام اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کانفرنس کا مقصد غزہ میں خوفناک انسانی صورتحال پر اجتماعی لائحہ عمل تیار کرنا ہے۔ اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیر خارجہ کی ہم منصبوں سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔
کانفرنس میں پاکستان کی شرکت امن و استحکام کے لیے عزم اور فلسطین کے لیے دیرینہ حمایت کا اعادہ ہے۔