ریسٹورینٹس میں سیلز ٹیکس چوری روکنے کیلئے  جدید ٹیکنیک استعمال ہوگی 

Jun 10, 2024 | 14:56 PM

ایک نیوز: سیلز ٹیکس آن سروسز کی چوری کو روکنے کیلئے پنجاب ریونیو اتھارٹی نے لاہور کے   ریسٹورنٹس میں الیکٹرونک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کی نصب کے عمل کو یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں ریسٹورنٹس مالکان ہوجائیں ہوشیار،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے لاہور کے   ریسٹورنٹس میں الیکٹرونک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کی نصب کے عمل کو یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا، ریسٹورنٹس کا ڈیٹا مرتب کر لیا گیا ،سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر باقائدہ ٹاسک سونپ دیئے گئے ہیں۔

الیکٹرونک انوائس مونیٹرنگ سسٹم کی تنصیب کو 15 روز کے اندر یقینی بنانے کیلئے نوٹسز جاری کر دیئےگئے جبکہ مقرر کردہ وقت کے بعد مختلف ریسٹورنٹس مالکان کو درپیش مسائل کے حل اور آگاہی کے لئے آگاہی سیمینار منقعد کیے جائیں گئے۔

نئی مالی سال کے آغاز سے سسٹم کی تنصیب نا کرنے والے ریسٹورنٹس مالکان کے خلاف انفورسمنٹ کارروائیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔

پی آر اے کا کہنا ہے کہ سیلز ٹیکس آن سروسز کی چوری کو روکنے کیلئے اس سسٹم کی تنصیب کو یقینی بنایا جائے گا۔  

مزیدخبریں