شہباز شریف کی نریندر مودی کو وزیراعظم منتخب ہونے پرمبارکباد 

Jun 10, 2024 | 14:40 PM

ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف نے نریندر مودی کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق   نریندر مودی نے تیسری مدت کے لیے بھارت کی وزارتِ عظمیٰ کا حلف گزشتہ روز 9 جون کو اٹھایا۔ جس کے بعد آج وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں مبارکباد پیش کی۔

شہباز شریف نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر نریندر مودی کو مینشن کرتے ہوئے ان کے نام پیغام جاری کیا۔

شہباز شریف نے لکھا کہ ' نریندر مودی کو تیسری بار بطور  وزیر اعظم حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں'۔ 

مزیدخبریں