وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

Jun 10, 2024 | 14:28 PM

ایک نیوز:آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ 

ذرائع ایف بی آر  کے مطابق درآمدی موبائل فونز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز  گئی ہے، درآمدی موبائل فونز پر ایف ای ڈی کا مجموعی تخمینہ لگایا جا رہا، درآمدی لگژری موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے،درآمدی موبائل فونز پر 25 فیصد تک جی ایس ٹی بھی عائد ہے۔  ذرائع ایف بی آر آئندہ فنانس بل درآمدی موبائلز پر جی ایس ٹی مزید بڑھانے کی تجویز ہے۔ 

پہلے سے 25 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کے باعث مزید جی ایس ٹی مشکل ہے۔ 2 ہزار ارب روپے کے نئے ریونیو اقدامات تاریخ میں پہلی مرتبہ لیے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں