حکومت کی آمدن بڑھانے کیلئے بوجھ عام آدمی پر ڈالنے کی تیاری 

Jun 10, 2024 | 13:11 PM

ایک نیوز:آئندہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کاریلیف عوام کومنتقل نہ کیےجانےکا خدشہ ہے۔

ذرائع  کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس لگانے اورلیوی بڑھانے پرغورشروع کیا ہے۔ وفاقی آمدن بڑھانےکےلیےپیٹرولیم لیوی میں فی لیٹر20روپے تک اضافےکا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال لیوی 60 روپے سے بڑھا کر فی لیٹر 80 روپے تک کی جاسکتی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات پر 5فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز رکھی گئی ہے۔ آئندہ مالی سال پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس مرحلہ وار بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے۔    

ذرائع  کا کہنا ہےکہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر ہے۔ پیٹرول اورڈیزل پر60 روپےکے حساب سےفی لیٹرلیوی وصول کی جا رہی ہے۔ اگرسیلزٹیکس لاگو اورلیوی بڑھائی جاتی ہے تو ریلیف عوام کو منتقل نہیں ہوپائے گا۔ 

مزیدخبریں