لاہور ایئر پورٹ پر سمگلنگ کی کوشش ناکام 

لاہور ایئر پورٹ پر سمگلنگ کی کوشش ناکام 
کیپشن: Smuggling attempt failed at Lahore Airport

ایک نیوز:ایئر پورٹ سیکورٹی فورسز نے کولمبو جانیوالی پرواز پر غیر ملکی مسافر سے سے 4کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔ 

تفصیلات کے مطابق کولمبو کی پرواز پر جانیوالے مسافر شِن شِن یانگ نے مذکورہ منشیات دودھ کے پیکٹس میں انتہائی مہارت سے چھپا رکھی تھیں۔ 

اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی - ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے -