ایک نیوز: رواں مالی سال معاشی ترقی میں کیا کھویا کیا پایا،اقتصادی سروے آف پاکستان کل جاری ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سروے کے اہم نکات بارے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
رواں مالی سال حکومت کو اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کا سامنا رہا اقتصادی ترقی، صنعتی ترقی، مہنگائی، چھوٹی فصلوں، بجلی کی پیداواری اہداف حاصل نہ سکے ۔
رواں مالی سال شرح سود 22 فیصد تک بڑھانے کے باوجود مہنگائی کم کرنیکا ہدف حاصل نہ ہوسکا ، مہنگائی 21 فیصد کے مقررہ ہدف کے برعکس 26 فیصد رہی، اقتصادی ترقی ساڑھے 3 فیصد کے برعکس 2.4 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایاگیا۔
زرعی شعبے کی ترقی ساڑھے 3 فیصد ہدف کے برعکس سوا 6 فیصد رہی ، بڑی فصلوں کی پیداوار 3 فیصد ہدف کے برعکس 11 فیصد سے زائد رہی، چھوٹی فصلوں کی پیداوار 3 فیصد ہدف کے برعکس 0.9 فیصد رہی، کاٹن جیننگ کی پیداوار 7.2 فیصد ہدف کے برعکس 47 فیصد سے زائد رہی ، لائیوسٹاک کی پیداوار 3.6 فیصد کے برعکس 3.9 فیصد رہی ، ماہی گیری شعبے کی پیداوار 3 فیصد ہدف کے برعکس 0.8 فیصد رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صنعتی شعبے کی پیداوار 3.4 فیصد کےبرعکس 1.2 فیصد ،مینوفیکچرنگ سیکٹر کی پیداوار 4.3 فیصد ہدف کے برعکس 2.4 فیصد رہی، سروس سیکٹر کی ترقی 3.6 فیصد ہدف کے برعکس 1.2 فیصد رہی، اشیاء کا درآمدی بل 58 ارب ڈالر کے برعکس 55 ارب ڈالر تک محدود رہنے کا تخمینہ،
رواں مالی سال کے دوران 30 ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل ہونے کا تخمینہ، اشیاء کا تجارتی خسارہ 28 ارب ڈالر ہدف کے برعکس 25 ارب ڈالر رہنے کا تخمینہ ہے۔