شیخ رشید نے آرمی چیف سے عام معافی کے اعلان کا مطالبہ کردیا

Jun 10, 2024 | 11:44 AM

ایک نیوز:سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے عام معافی کے اعلان کا مطالبہ کیاہے۔ 

 شیخ رشید نے ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر  میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست نہیں ہوسکتی کیونکہ فارم  45اور 47کی لڑائی گڑھے میں لے کر جائے گی، معیشت کی تباہی گڑھے میں لے کر جائے گی، عالیہ اور صنم جاوید کو روز جیلیں پھرائی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جناب عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اپیل کرتا ہوں ،بے گناہ لوگوں کو عام معافی دیں، یہ کہنے کو کیس ہوتا ہے، جب آدمی صبح کورٹ آکر شام کو گھر جاتا ہے تو لگ پتہ جاتا ہے، موجودہ حکومت کی حیثیت گنگو تیلی سے زیادہ نہیں ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا  کہ ساری آئی ایل ایف کو سلام پیش کرتا ہوں، باقی لوگ کمپنی کی مشہوری کررہے ہیں، منی لانڈرنگ کے پیسوں سے پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہوا، بینظیر شہید بہتر تھی جس نے پہلے مہینے ہی ہمیں 7 سال قید دے دی تھی، یحییٰ خان کا کورٹ مارشل اچھا تھا، جس نے ایک سال قید اور 20 کوڑے لگا دیے تھے، پی ٹی آئی کے ورکرز کے پاس دو ہزار روپے دینے کو نہیں ہیں۔

پاک بھارت میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ آج افسوس کا دن ہے ،ہم نے ہارنا ہی تھا، یہ خواجہ سراؤں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے تو وہاں بھی ہارتے ، پاکستان میں لوگوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ 

مزیدخبریں