پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

Jun 10, 2024 | 10:47 AM

 ایک نیوز: محکمہ ماحولیات پنجاب کا پلاسٹک بیگز کے استعمال کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ 

محکمہ ماحولیات کے مطابق 4 روز کے دوران 3657 کلو پلاسٹگ بیگز قبضے میں لے لیے گئے۔ صوبہ بھر میں 4799 مقامات پر چھاپے مارے گئے، ماحولیات مجسٹریٹ کی عدالت میں 5 چالان جمع کرائے گئے۔ 

694 چھاپوں کے دوران لاہور سے 771 کلو پلاسٹک بیگز کو دکانوں سے اٹھایا گیا۔ شیخوپورہ سے 322، سیالکوٹ سے 208 کلو پلاسٹگ بیگز قبضے میں  لے لیے گئے۔ فیصل آباد241 کلو ، خانیوال 230، منڈی بہاالدین 225 کلو پلاسٹک ضطب کرلیا گیا۔ گجرانوالہ 178 کلو ، اٹک 159 کلو پلاسٹک بیگز، گجرات 102 اور راولپنڈی سے 145 کلو پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے۔ 

اتوار کے روز مختلف ناشتہ اور کھانے پینے کے ھوٹلوں پر چیکنگ کی گئی-  

سیکریٹری ماحولیات راجہ جہانگیر انور  کا کہنا ہے کہ سنگل یوز پلاسٹک ماحول  کو تباہ کررہا ہے، سنگل یوز پلاسٹک صحت کے مسائل پیدا کررہا ہے، 75 مائیکرون سے کم پلاسٹک بیگ استعمال نہیں ہوگا۔  

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حامد  نے ہفتہ اور اتوار کے روز فیصل آباد کے مختلف کمر شل مارکیٹ کی انسپکشن  کی ۔ مارکیٹوں کے صدور سے ملاقات اور ان کو مارکیٹوں میں 75 مائیکرون سے کم شاپنگ بیگذ کو استعمال نہ کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ 

 ڈی جی ماحولیات عمران حامد کا کہنا تھا کہ ہر فرد کو اپنا کردار کرنا ہے ،تب ہی پلاسٹک سے چھٹکارا ممکن ہو سکے گا-

مزیدخبریں