ایک نیوز: چوہدری سالک حسین آج مکہ مکرمہ میں منعقدہ حج سمپوزیم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کیلئے پری حج فلائٹ آپریشن کامیابی کے ساتھ آج اختتام پذیر ہو گیا۔ مذہبی امور اسلام آباد سے آنے والی سعودی ایئرکی پرواز نمبر 3727کے ذریعے 380 عازمین کرام جدہ ایئر پورٹ لینڈ کر گئے ۔ نجی حج سکیم کے ذریعے 70 ہزار عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے۔
اگلے 2 روز میں مزید 20 ہزار پرائیویٹ عازمینِ حج سعودی عرب پہنچیں گے ۔ سعودی مکاتب کی جانب سے منیٰ اور عرفات میں عازمینِ حج کے 5 روزہ قیام کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ عازمینِ حج کی وادیِ منیٰ کیلئے
روانگی کا آغاز 13 اور 14 جون کی درمیانی شب کو ہو گا۔ پاکستان حج مشن نے وادیِ منیٰ میں عازمینِ حج کی سہولت کیلئے کیمپ آفس قائم کر دیا۔ کیمپ آفس میں شعبہ معلومات و رہنمائی، شکایات، امراض و اموات قائم کیے جائیں گے۔
وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین اور وفاقی سیکرٹری ذوالفقار حیدر حج آپریشن کی براہ راست نگرانی کریں گے۔