صدر مملکت کا بارودی سرنگ دھماکے میں 7جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس 

Jun 10, 2024 | 09:25 AM

ایک نیوز:صدر مملکت آصف علی زرداری نے لکی مروت  میں بارودی سرنگ دھماکے میں 7جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیاہے۔ 

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے شہدائ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے بلندی درجات کی دعا کی ہے۔ آصف زرداری نے شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور صبر جمیل کی دعا بھی کی ہے۔  

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ   قوم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔   قوم اپنے بہادر بیٹوں اور شہدا کی قربانیوں کوفراموش نہیں  کرے گی۔  

مزیدخبریں