فرانس کے صدر نےقومی اسمبلی تحلیل کردی  

Jun 10, 2024 | 08:56 AM

ایک نیوز:فرانس میں  قانون ساز ی کے انتخابات کا پہلا مرحلہ 30 جون کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے صدر کی جانب سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد  قانون سازی انتخابات کا پہلہ مرحلہ 30جون جبکہ دوسرا مرحلہ 7جولائی کو ہوگا۔ 

9 جون کو ہونے والے یورپین یونین کے انتخابات میں فرانس میں 49 ملین سے زیادہ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔ جس میں فرانس کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت آر این 30فیصد سے زائد ووٹ لیکر واضح اکثریت سے پہلے نمبر پر آگئی ہے۔ 

مزیدخبریں