ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ؛پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست 

ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ؛پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست 
کیپشن: T20 World Cup: Pakistan's worst defeat by India

ویب ڈیسک : ٹی 20 ورلڈ کپ کے بڑے مقابلے میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے بعد پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔ 
تفصیلات کے مطابق نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان ٹیم بھارت کی جانب سے آسان ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہی اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز بناسکی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز بابر اعظم اور محمدف رضوان نے کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 26 رنز پر گر گئی، بابراعظم 13 رنز بنانے کے بعد جسپریت بمراہ کی گیند پر سلپ پر کھڑے فیلڈر کو کیچ تھما گئے۔

57 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کو دوسرا نقصان عثمان خان کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 13 رنز بناکر اکشر پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 73 رنز پر گری جب فخر زمان بھی 13 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ انکے بعد بیٹنگ کیلئے آنیوالے شاداب خان صرف 4 رنز ہی بناسکے اور پانڈیا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کے صرف تین کھلاڑی ہی ڈبل فگرز میں داخل ہوئے جن میں رشب پنت نے 42، اکشر پٹیل نے 20 اور کپتان روہت شرما نے 13 رنز بنائے۔حارث رؤف اور نسیم شاہ نے 3، 3، محمد عامر نے 2 اور شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔