پی ٹی آئی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، نوازشریف

Jun 10, 2023 | 23:12 PM

ایک نیوز :سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کےقائد نوازشریف نے کہا ہے کہ نااہل شخص کی جماعت پی ٹی آئی کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کےقائد نوازشریف سےنائب صدر لاہورچیمبرحارث عتیق نے وفد کےہمراہ لندن میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اورتاجروں کےمسائل پرگفتگوکی گئی۔انہوں نے کہا کہ میری جماعت کی پہلی ترجیح معاشی بحران حل کرنا ہے،پی ٹی آئی دورمیں معیشت کوتباہ وبرباد کردیا گیا،اللہ نے موقع دیا توترقی کاسفر وہاں سے شروع کریں گے جہان سےدوہزارسترہ میں چھوڑاتھا۔
نوازشریف کاکہناتھامسلم لیگ کے گزشتہ دورمیں پاکستان خوشحالی کی جانب گامزن تھا۔ نااہل شخص کی جماعت پی ٹی آئی کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔ قائد مسلم لیگ نے کہا عوام کوریلیف دینے کیلئے شہبازشریف اوران کی ٹیم رات دن محنت کررہی ہے۔

مزیدخبریں