ایک نیوز: ٹیوٹا نے پہلی بار مدارس کے بچوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کے کورس کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
مدارس کے طلبہ کو بھی ٹیکنیکل ایجوکیشن ملے گی۔ ٹیوٹا نے مدارس کے 20 ہزار طلبہ کے لئے منصوبہ بندی کر لی۔ پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز داتا دربار سے کیا جائے گا۔ ٹیوٹا داتا دربار کے مدرسے میں اپنی لیبز قائم کرے گا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر احمد خاور شہزاد کا کہنا ہے کہ پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد باقی مدارس کے طلبہ کو بھی ٹیکنیکل ایجوکیشن دی جائے گی۔2 ماہ کا سمر کیمپ لگانے کا اعلان کیا اور کہا کہ آٹھویں پاس بچے کیمپ سے سکلز حاصل کر سکیں گے۔
سی او او ٹیوٹا احمد خاور شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنیکل کورسز سے روزگار کے حصول میں آسانی ہو گی۔