ثمرکیمپ لگانیوالےپرائیویٹ سکولزکو آخری وارننگ 

Jun 10, 2023 | 22:09 PM

ایک نیوز :سکول ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے ثمرکیمپ لگانے ،تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنےوالے پرائیویٹ سکولز کو آخری وارننگ دیدی گئی۔

ترجمان سکول ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ   ڈی ای اے12جون سےپرائیویٹ سکولوں کی انسپکشن کاآغازکریگی ۔تعطیلات میں سمر کیمپ،امتحان لینےاورنصابی سرگرمیاں جاری رکھنےکی اجازت نہیں ہے ۔ خلاف ورزی پرپرائیویٹ سکول مالکان کو5لاکھ روپےتک جرمانہ عائدکیاجاسکتا ہے جبکہ پہلےمرحلےمیں وارننگ اورسنگین غلطی پرلائسنس بھی منسوخ کیاجاسکتاہے۔

 ترجمان کے مطابق مانیٹرنگ کےباقاعدہ آغازکافیصلہ والدین کی شکایات درج کرانےکےباعث کیاگیا۔ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ،انسپکشن ٹیمیں روزانہ کی بنیادپرسکول کھلنےسےمتعلق محکمہ کورپورٹ کریں گی۔ 

مزیدخبریں